بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ایران کا اسرائیل پر بڑا جوابی حملہ

datetime 13  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران/یروشلم (نیوز ڈیسک) ایران نے اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں کے جواب میں ایک بڑا ردعمل دیتے ہوئے درجنوں ڈرون اسرائیل کی جانب روانہ کیے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ایران کی طرف سے 100 کے قریب ڈرونز لانچ کیے گئے جنہیں روکنے کے لیے اسرائیلی دفاعی نظام حرکت میں آ گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ زیادہ تر ڈرونز کو فضاء میں ہی ناکام بنا دیا گیا ہے، تاہم ایران کے حملے کی نوعیت سنگین ہے، جس کے بعد اسرائیل نے ایران پر بمباری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ حملے کے تناظر میں اسرائیل کے مرکزی بن گوریان ایئرپورٹ کی تمام پروازیں فوری طور پر معطل کر دی گئی ہیں اور اگلی اطلاع تک ہوائی اڈہ بند رہے گا۔

دوسری جانب، اسرائیل میں ممکنہ ایرانی بیلسٹک حملے کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، شہریوں کو پناہ گاہوں کے قریب رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہنگامی حالت کے نفاذ کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔

ادھر اسرائیلی فضائیہ نے ایران میں درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں مبینہ طور پر فوجی اور جوہری تنصیبات شامل تھیں۔ رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں ایران کے اعلیٰ عسکری رہنما، جن میں جنرل محمد باقری اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر حسین سلامی شامل ہیں، جاں بحق ہوئے۔ متعدد جوہری سائنسدانوں اور عام شہریوں کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔

ایرانی میڈیا نے تہران کے شمالی، مغربی اور مرکزی علاقوں میں دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کئی علاقوں سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ ان حملوں کی پیشگی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور ملک میں مکمل ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں طیاروں نے ایرانی علاقوں پر حملوں میں حصہ لیا، جس کے باعث خطے میں کشیدگی انتہائی خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…