ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

نیا بجٹ؛ بینک سے کیش نکلوانے پر کتنا ٹیکس ، نان فائلرز پر کون سی پابندیاں لگیں گی؟

datetime 11  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے اہم نکات سامنے آ گئے ہیں، جن میں نان فائلرز کے لیے سخت پابندیاں، کیش نکلوانے پر زیادہ ٹیکس، اور کئی معاشی اہداف شامل ہیں۔ وفاقی حکومت آج پارلیمنٹ میں تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ پیش کرے گی، جس سے پہلے کابینہ کا خصوصی اجلاس سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ اجلاس میں بجٹ تجاویز، تنخواہوں و پنشن میں متوقع اضافے، اور فنانس بل کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی متوقع آمدن 19 ہزار 300 ارب روپے ہوگی، جبکہ ایف بی آر کا ریونیو ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے طے کیا جا رہا ہے۔ اس رقم کا 57 فیصد یعنی تقریباً 8300 ارب روپے این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو منتقل کیے جائیں گے۔

آنے والے سال میں بجٹ خسارہ تقریباً ساڑھے چھ ہزار ارب روپے تک رہنے کی توقع ہے، جب کہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 8500 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1000 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف:
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ: 2.1 ارب ڈالر (جی ڈی پی کا 0.5 فیصد)

برآمدات: 35.3 ارب ڈالر

درآمدات: 65.2 ارب ڈالر

اشیاء و خدمات کی مجموعی برآمدات: 44.9 ارب ڈالر

اشیاء و خدمات کی مجموعی درآمدات: 79.2 ارب ڈالر

ترسیلات زر کا ہدف: 39.4 ارب ڈالر

خدمات کی برآمدات: 9.6 ارب ڈالر

خدمات کی درآمدات: 14 ارب ڈالر

بجٹ میں اہم منصوبے اور اعلانات:
1000 انڈسٹریل اسٹیچنگ یونٹس کے قیام کے لیے 25 کروڑ روپے

لیپ ٹاپ اسکیم اور پاکستان-بنگلہ دیش فرینڈشپ اسکالرشپ پروگرام

15 ہزار سے زائد دیہاتوں میں بجلی کے نظام کی بہتری

2800 میگاواٹ اضافی بجلی، جن میں 2633 میگاواٹ سولر نیٹ میٹرنگ شامل

ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبوں میں پیش رفت

ارشد ندیم/شہباز شریف ہائی پرفارمنس اسپورٹس اکیڈمی کا قیام

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور ضم شدہ اضلاع کے لیے خصوصی ترقیاتی اسکیمیں

ٹیکس پالیسی اور اصلاحات:
نان فائلرز پر مزید سختیاں:
نان فائلرز پر جائیداد اور گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی برقرار

غیر ملکی سفر پر بھی پابندی عائد کیے جانے کی تجویز

بینک سے 50 ہزار روپے نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کی تجویز

نان فائلرز کو شیئرز اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری سے روکا جائے گا

بڑی مالیاتی ٹرانزیکشنز پر بھی قدغنیں عائد ہوں گی

نان فائلر کیٹگری کو ٹیکس نظام سے مکمل طور پر ختم کرنے کی تجویز زیر غور

دیگر اہم تجاویز:
پٹرولیم لیوی کو 78 روپے سے بڑھا کر مرحلہ وار 100 روپے فی لیٹر تک لے جانے کا منصوبہ

کاربن لیوی 2.5 فیصد تک عائد کیے جانے کی تجویز

سبسڈیز کے لیے 1186 ارب روپے مختص

3500 سے زائد درآمدی اشیاء پر اضافی ڈیوٹی میں نرمی

سپر ٹیکس میں مرحلہ وار کمی:

20 کروڑ کے منافع پر 1 فیصد سے گھٹا کر 0.5 فیصد

25 کروڑ پر 1.5 فیصد

30 کروڑ پر 4 فیصد برقرار

ٹیکس چوری کے خلاف سخت اقدامات:
پوائنٹ آف سیل پر ٹیکس چوری پر جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کرنے کی تجویز

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…