ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

ملک میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ

datetime 4  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں گدھوں سمیت دیگر مویشیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا، گدھوں کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار اضافے سے 60 لاکھ 47 ہزار ہوگئی۔

مویشیوں کی مجموعی تعداد میں 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی کل تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار پر پہنچ گئی۔سرکاری دستاویزات کے مطابق ملک میں ایک سال کے دوران گدھوں اور مختلف مویشیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ 9 ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھ 47 ہزار ہوگئی۔اسی عرصے کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد بھینسوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہو گئی۔

دستاویزات کے مطابق بھیڑوں کی تعداد 3 لاکھ 88 ہزار بڑھ کر 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار ہو گئی، اسی طرح بکریوں کی تعداد میں 23 لاکھ 58 ہزار کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد ان کی کل تعداد 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار تک جا پہنچی۔اسی عرصے کے دوران اونٹوں کی تعداد میں 14 ہزار کا اضافہ ہوا اور اب ان کی تعداد 11 لاکھ 63 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 77 ہزار ہو چکی ہے۔دستاویزات سے مزید پتا چلتا ہے کہ گھوڑوں کی تعداد میں ایک ہزار اور خچروں کی تعداد میں تین ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد گھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار ریکارڈ کی گئی۔دستاویزات کے مطابق ایک سال کے دوران مویشیوں کی مجموعی تعداد میں 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی کل تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ کر 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار پر پہنچ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…