منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ملیر جیل سے فرار بیٹے کو لے کر ماں واپس جیل پہنچ گئی

datetime 3  جون‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک )کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے ایک قیدی کو اس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق، نوجوان تقریباً تین بجے اپنے گھر پہنچا اور اپنی والدہ کو بتایا کہ وہ جیل سے فرار ہو گیا ہے۔ ماں نے بیٹے کی یہ بات سنتے ہی فوری فیصلہ کیا کہ اسے واپس جیل لے جانا چاہیے۔

خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو پیدل ہی لے کر ملیر جیل گئیں اور جیل حکام کے سپرد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا بے قصور ہے اور اسے محض موبائل میں ایک دوست کے ساتھ تصویر ہونے پر سزا دی گئی، جس کے باعث وہ چھ ماہ سے جیل میں قید تھا۔ والدہ نے بیٹے کو سمجھایا کہ اگر وہ فرار رہتا تو پولیس اسے گولی مار سکتی تھی، اس لیے بہتر یہی تھا کہ وہ خود کو قانون کے حوالے کرے۔زلزلے کے جھٹکوں کے دوران جیل توڑ کر 216 قیدی فراراس واقعے کے پس منظر میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں آنے والے زلزلے کے بعد ملیر جیل میں شدید بدنظمی پیدا ہو گئی۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث قیدیوں کو حفاظتی تدابیر کے تحت بیرکس سے باہر لایا گیا، مگر اسی دوران کچھ قیدیوں نے شورش برپا کر دی اور پولیس اہلکاروں سے جھڑپ کے دوران اسلحہ چھین کر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران قیدیوں نے جیل کی دیواریں توڑ ڈالیں اور مجموعی طور پر 216 قیدی فرار ہو گئے۔ واقعے میں ایک قیدی ہلاک، پانچ زخمی جبکہ ایف سی کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرتے ہوئے 80 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا، جب کہ 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

قیدیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن مکمل، متعدد علاقوں کا محاصرہایس ایس پی ملیر، کاشف آفتاب عباسی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کے فوری بعد جیل، نیشنل ہائی وے اور قریبی آبادیوں کا محاصرہ کر لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ زلزلے سے جیل کی عمارت کو نقصان پہنچا تھا، جس کی وجہ سے قیدیوں کو بیرونی احاطے میں منتقل کیا گیا۔ اسی موقع کا فائدہ اٹھا کر متعدد قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس، رینجرز اور ایف سی اہلکاروں نے جیل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جبکہ بھینس کالونی، شاہ لطیف اور قذافی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں سے فرار قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق اب بھی 135 سے زائد قیدی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ملیر جیل میں سرچ آپریشن مکمل ہو چکا ہے، اور فرار ہونے والے قیدیوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، جن میں جیل توڑنے، پولیس پر حملہ کرنے، اور سرکاری اسلحہ چھیننے کی دفعات شامل ہوں گی۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…