ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ والوں کو بجلی نرخ میں خصوصی رعایت کی تجویز

datetime 2  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے حالیہ اجلاس میں بجٹ 2025-26 کے حوالے سے اہم تجاویز اور توانائی کے بحران پر شدید تحفظات سامنے آئے۔ اجلاس کی صدارت رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کی، جس میں بجلی کی نجکاری، بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ، اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی زیر بحث آئی۔اجلاس کے دوران کمیٹی کے ممبران نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ارکان نے کہا کہ شدید گرمی میں غیر اعلانیہ اور طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے ان اداروں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے کئی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے، جو کہ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بجلی چوری یا بلوں کی ادائیگی کا مسئلہ ہے، وہاں پورے فیڈر کو بند کرنے کے بجائے پی ایم ٹی (ٹرانسفارمر) کی سطح پر کارروائی کی جائے تاکہ شریف شہری متاثر نہ ہوں۔اجلاس میں بجٹ سے متعلق تجاویز پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے تجویز پیش کی کہ بجٹ میں ان گھریلو صارفین کو بھی بجلی نرخوں میں رعایت دی جائے جو ماہانہ 200 سے 300 یونٹ کے درمیان بجلی استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متوسط طبقے پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لیے یہ قدم ناگزیر ہو چکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…