پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے کی تجویز

datetime 31  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد جو انکم ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتے، ان پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

یہ تجویز مالی سال 2025ـ26 کے دوران اضافی ٹیکس آمدن کے حصول کے لیے دی گئی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت کے اس اقدام کا مقصد ٹیکس ریٹرن جمع نہ کروانے والوں کے لیے مالیاتی سرگرمیوں کو مشکل بنانا ہے تاکہ وہ بھی ٹیکس نیٹ میں آئیں۔ اس سلسلے میں حکومت یکم جولائی 2025 سے نان فائلر کی کیٹیگری ہی ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یعنی ایسے ”غیر اہل افراد” کسی قسم کا مالیاتی لین دین نہیں کر سکیں گے۔اس سلسلے میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور ریونیو نے ”ٹیکس قوانین (ترمیمی) بل 2024” کی رپورٹ منظور کر لی ہے جس کے تحت نان فائلرز کی معاشی سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی، اور یہ تمام اقدامات آئندہ فنانس بل 2025ـ26 کے ذریعے نافذ کیے جائیں گے۔

مزید برآں، ایف بی آر اب بینکوں کے ساتھ انکم ٹیکس ریٹرن کا ڈیٹا بھی شیئر کرے گا تاکہ نان فائلرز کی شناخت آسان ہو سکے۔فی الحال نان فائلرز اگر ایک دن میں 50,000 روپے سے زیادہ کیش نکلوانے کی کوشش کریں۔ چاہے وہ اے ٹی ایم ہو یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے’ تو ان پر 0.6 فیصد ٹیکس عائد ہوتا ہے۔ اس کی شرح اب دوگنی کر کے 1.2 فیصد کرنے کی تجویز دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ فنانس ایکٹ 2023 کے تحت پہلے ہی یہ شرط دوبارہ متعارف کروائی گئی تھی کہ جو افراد ایف بی آر کی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (اے ٹی ایل ) میں شامل نہیں، ان پر بینک سے کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد ایڈوانس ایڈجسٹ ایبل ٹیکس لاگو ہو گا، بشرطیکہ ایک دن میں نکلوایا گیا مجموعی کیش 50,000 روپے سے زیادہ ہو۔ ٹیکس اس پوری رقم پر لاگو ہوتا ہے، نہ کہ صرف اضافی رقم پر۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…