منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

جائیداد کے تنازع پربیٹےنے ماں، باپ ماموں اوربھائی پر گولیاں چلا دیں

datetime 30  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں جائیداد کے لالچ نے رشتوں کا تقدس روند ڈالا۔ کورنگی کے علاقے گلشنِ ملت سوسائٹی میں ایک نوجوان نے اپنے ہی خاندان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چار قریبی رشتہ دار شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ایک رہائشی گھر میں پیش آیا جہاں سرور نامی شخص نے والد، والدہ، ماموں اور اپنے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جائے وقوعہ پر پولیس فوراً پہنچی اور ابتدائی تحقیقات کے دوران بیانات قلمبند کرنے کے ساتھ شواہد اکٹھے کیے۔ تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ خاندانی جائیداد کے تنازع کے باعث پیش آیا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سرور خان کو گرفتار کر لیا ہے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ اہل محلہ نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…