منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

جولائی تا ستمبر ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

datetime 30  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025ء کیلئے موسم کی ابتدائی پیشگوئی کر دی، ڈی جی میٹ نے بتایا کے ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے، جس سے نہ صرف سیلاب بلکہ دیگر ماحولیاتی خطرات بھی جنم لے سکتے ہیں۔ڈی جی میٹ مہر صاحبزاد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، وسطی اور شمالی پنجاب، بالائی سندھ اور مشرقی بلوچستان میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب، خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع اور گلگت بلتستان میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں، ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔مہر صاحبزاد نے کہاکہ رواں سال سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کا خدشہ ہے، شدید گرمی کے باعث گلیشیرز کے پگھلنے اورگلیشیر جھیلوں کے پھٹنے کے واقعات بھی پیش آسکتے ہیں، جو شمالی علاقوں میں سیلاب کا باعث بن سکتے ہیں۔پریس بریفنگ میں خبردار کیا گیا کہ ان موسمی اثرات کے نتیجے میں زرعی پیداوار، پھلوں کی فصلوں اور بجلی کی ترسیل کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…