کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی اسٹاک ایکس چینج 3 روز کے بعد مندی سے نکل آئی، کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی پر ہواتاہم مارکیٹ کو 34000پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے۔کاروبارکے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 33.02 پوائنٹس کے اضافے سے 33954.98 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 3.89 پوائنٹس بڑھ کر 20408.57 اور کے ایس ای آل شیئرز 44.90پوائنٹس کے اضافے سے 23805.11 پوائنٹس پر بند ہوا، جمعہ کو378کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 184 کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ، 169 کمپنیوں کے دام میں کمی اور 25 کے بھاو¿ مستحکم رہے۔تیزی کے سبب مارکیٹ سرمایہ 9 ارب77کروڑ روپے کے اضافے سے 72 کھرب 51 ارب کی سطح سے بڑھ کر 72کھرب61 ارب روپے ہوگیا، کاروباری حجم میں 1کروڑ 30لاکھ سے زائد کمی ہوئی اور 13کروڑ20لاکھ حصص کے سودے ہوئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں