پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

بنگلادیش سیریز میں ڈی آر ایس سسٹم کیوں نہیں؟ وجہ سامنے آگئی

datetime 29  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے ا?ف میچز اور بنگلادیش کیخلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز میں ڈیسیڑن ریویو سسٹم (ڈی آرایس) نہ ہونے کی وجہ سے پردہ اْٹھ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان میں ہونیوالے ایونٹس کے دوران ڈیسیڑن ریویو سسٹم (ڈی آرایس) نہ ہونے کی بڑی وجہ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ ہیں۔انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی اور غیر ملکی پلئیرز کے ملک میں آنے کے باوجود تکنیکی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جبکہ اسی ملک کے کرکٹرز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں آخری گروپ میچز اور پلے آفس میں فرنچائز کا حصہ تھے۔

صحافی نے دعویٰ کیا کہ پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں اور پروڈکشن کمپنی نے انگلینڈ کی ہاک آئی کمپنی سے ڈی آر ایس کیلئے بات کی تاہم بھارت کے جے شاہ کے دباؤ کے سبب ایسا ممکن نہ ہوسکا۔دوسری جانب پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت مختلف طریقوں سے پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں تنہا کرنا چاہتا ہے تاکہ نقصان پہنچایا جاسکے۔تاحال آئی سی سی اور ہاک آئی کمپنی نے رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم توقع کی جارہی ہے کہ معاملے کو سالانہ اجلاس میں اٹھایا جاسکتا ہے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…