بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

طوفانی بارشیں، کلاؤڈ برسٹ، مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق

datetime 28  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،پشاور(این این آئی)پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور طوفان کی وجہ سے کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔ادھر پشاور میں بھی آندھی اور بارش ہوئی جس کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے، سولر پینلز اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، اٹک میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 افراد جاں بحق، متعدد مکانات اور مسجد کو نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ سے 8 مقام پر شاہراہ نیلم مختلف مقامات پر بند ہوگئی، دیامر، بابوسر ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، چلاس میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم دیامر اور لوئر کوہستان کے مقام پر بند ہے۔خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ژالہ باری اور بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ کے پی میں مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔مزیدبراں پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں گَرد کے طوفان اور کہیں بارش ریکارڈ کی گئی، ملتان ریلوے روڈ پر تیزہواؤں کے باعث پول گر گئے،کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، پرانا شجاع آباد روڈ پر آندھی کے باعث مکان کی دیوار گرگئی جس کی وجہ سے 10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…