بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

جائیداد کی لالچ میں سگے بھائی کو زہریلا انجکشن لگا کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

datetime 27  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قائد آباد(این این آئی)قائد آباد پولیس نے جائیداد کے لالچ میں بھائی کو زہریلا انجکشن لگا کر قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے مقتول بھائی کو نشے کا عادی اور کینسر کا مریض قرار دیا تھا۔ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق قائد آباد پولیس نے قتل کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کر کے قتل کے مرکزی ملزم ایازالدین کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق کچھ روز قبل جناح اسپتال سے پولیس کو اطلاع ملی کہ زہریلی دوا پینے والا ایک شخص اسپتال لایا گیا ہے اور جب پولیس موقع پر پہنچی تو لواحقین لاش بغیر قانونی کارروائی کے لے گئے تھے۔

تاہم پولیس کے رابطہ کرنے پر مقتول کے بھائی ایاز الدین نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی 45 سالہ غیاث الدین نشے کا عادی اور کینسر کا مریض تھا تاہم پولیس کو معاملہ مشکوک لگا اور اس دوران پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری رہا۔مقتول غیر شادی شدہ اور اپنی والدہ کے ہمراہ رہائش پذیر تھا جو کہ والدہ کی جائیداد کی دیکھ بھال کرتا تھا ، ترجمان کے مطابق پولیس نے تم پہلوؤں پر تفتیش کے بعد مقتول کے بھائی ایاز الدین کو مشکوک جان کر حراست میں لیا تو اس نے دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے قتل جائیداد کے تنازعے پر بھائی کو زہریلا انجکشن لگا کر قتل کیا۔گرفتار ملزم انکشاف کیا ہے کہ منصوبہ مبینہ طور پر اس کی بہن زیبب ، بھائی نیاز الدین اور بہنوئی عظیم کے ساتھ ملکر بنایا تھا۔ قائد آباد پولیس بھائی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے ہمراہ منصوبے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…