جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کروڑوں ڈیجیٹل صارفین کا ڈیٹا چوری، پاکستانیوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

datetime 26  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)دنیا بھر میں 18 کروڑ سے زائد ڈیجیٹل صارفین کے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ اور حساس معلومات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے ایڈوائزری جاری کردی، جس میں صارفین کو اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے اکاؤنٹس کے پاس ورڈ فوری تبدیل کرلیں، گوگل، فیس بک، ایپل سمیت بڑی کمپنیوں کے صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا ہے، انسٹاگرام، اسنیپ چیٹ سمیت حکومتی پورٹلز کی معلومات بھی چوری کی گئی ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ انفوسٹیلر میلویئر سے صارفین کے اکائونٹس کی معلومات چوری کی گئیں، ڈیٹا لیک سے شناخت کی چوری، اکاؤنٹ ہیکنگ اور رینسم ویئر حملوں کا خطرہ ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق سرکاری ادارے اور مالیاتی اکاؤنٹس بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، صارفین اپنے اکائونٹس پر دو مرحلہ جاتی توثیق (ٹو اسٹیپ ویری فکیشن) کے عمل کو فعال کریں، میلویئر کے ذریعے حساس معلومات چرا کر ڈیٹا بیس میں رکھی گئی ہیں۔نیشنل سرٹ نے سفارش کی ہے کہ پاس ورڈ کبھی ای میل یا غیر محفوظ فائل میں نہ رکھیں، صارفین اینٹی وائرس اور سیکیورٹی سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھیں، صارفین غیر معمولی لاگ ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، حکومت اور حساس اداروں کے نظام بھی خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا کہ مسئلے کا واحد حل حفاظتی اقدامات، آگاہی اور مؤثر نگرانی ہے، فوری اقدامات نہ ہونے کی صورت میں قومی ڈیجیٹل نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…