جمعرات‬‮ ، 29 مئی‬‮‬‮ 2025 

27 سے 31 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

datetime 26  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 27 مئی سے 31 مئی کے دوران پاکستان کے شمالی، وسطی اور جنوبی حصوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور سرگودھا سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح اٹک، چکوال، خوشاب اور میانوالی میں بھی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور منڈی بہاؤالدین کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی موسم کی یہی صورتحال متوقع ہے۔شیخوپورہ، قصور اور اوکاڑہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ وزیرستان، بنوں، کرم، کرک، کوہاٹ، اور لکی مروت میں بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے، جبکہ پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، دیر اور چترال کے علاقے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بھی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھی موسم کی شدت متوقع ہے۔ کوئٹہ، ژوب، موسیٰ خیل، سبی، بولان، کوہلو، بارکھان، خضدار، آواران، لورالائی اور لسبیلہ کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب سندھ کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق شدید بارشوں اور ژالہ باری کے باعث درختوں، بجلی کے کھمبوں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس کے پیش نظر مسافروں اور سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موسم کی خرابی کے دوران محتاط رویہ اپنائیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…