اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی لڑکی سے محبت پر پاکستانی لڑکے کو خواجہ آصف کی وارننگ

datetime 26  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے ایک دلچسپ سوال کے جواب میں بھارتی لڑکی سے محبت کرنے والے پاکستانی نوجوان کو خبردار کر دیا۔ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم “دی کرنٹ” کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف سے ایک شہری نے سوال کیا کہ اگر ایک بھارتی لڑکی سے محبت ہو جائے تو کیا پاک-بھارت کشیدگی کے باوجود اس رشتے کو قائم رکھنا چاہیے؟

اس سوال پر مسکراتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلی آنے والی دشمنی ان کی شخصیت کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے نوجوان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا: “نہیں کرنی چاہیے شادی، رُل جاؤ گے!” ساتھ ہی انہوں نے ہنستے ہوئے تجویز دی کہ شادی کے لیے پاکستان میں ہی کسی لڑکی کا انتخاب کریں۔

خواجہ آصف کے اس بے ساختہ اور روایتی انداز میں دیے گئے جواب نے سوشل میڈیا پر بھی خاصا رنگ جما دیا۔ کئی صارفین نے ان کے مشورے کو زمینی حقیقتوں پر مبنی قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے سیاستدانوں کی پرانی سوچ کا عکاس کہا۔ ان کے مخصوص انداز میں “رُل جاؤ گے” کہنا کئی لوگوں کے لیے مزاحیہ اور دلچسپ بن گیا ہے۔

یہ گفتگو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں دونوں ممالک کے درمیان شدید سفارتی اور عسکری تناؤ دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارت نے مبینہ طور پر پاکستان پر میزائل حملے کیے جنہیں انہوں نے “آپریشن سندور” کا نام دیا۔ پاکستان نے اس کارروائی کا سخت جواب دیتے ہوئے “آپریشن بنیان مرصوص” میں بھارت کے اہم عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جن میں پٹھان کوٹ، اُدھم پور اور بیاس میں واقع برہموس میزائل ڈیپو شامل تھے۔

یہ کشیدگی اپریل کے اواخر میں اُس وقت شروع ہوئی جب پہلگام (مقبوضہ کشمیر) میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں 26 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں ایک نیپالی شہری بھی شامل تھا۔ بھارت نے اس واقعے کا الزام فوری طور پر پاکستان پر عائد کر دیا، تاہم پاکستان نے سختی سے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…