جمعہ‬‮ ، 21 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لاہور میں خودکشی کے واقعات میں حیران کن اضافہ

datetime 23  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں خودکشی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ،رواں ماہ کے پہلے 23 دنوں میں مختلف وجوہات پر ایک خاتون سمیت 12 افراد نے خود کشی کی،6افراد نے خود کو گولی مار کر ،2افراد نے زہریلی گولیاں نگل کرار ایک شخص نے اپنی شہ رگ کاٹ کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

ایدھی فائونڈیشن کی رپورٹ کے مطابق 2 مئی کو برکی کے علاقہ پیراگون سٹی میں 40 سالہ امداد حسین نے خود کو گولی مار ،2 مئی کو کاہنہ میں 22 سالہ آفتاب میو نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر ،5 مئی کو جعفریہ کالونی شیراکوٹ میں 40 سالہ رضا عباس نے سر میں گولی مار کر ،6 مئی کو ہربنس پورہ پیر نصیر روڈ پر 30 سالہ عمر نے اپنے سینے میں گولی مار کر ،13 مئی کو سندر میں سابق کسٹم آفیسر عثمان نے اپنی اہلیہ عائشہ کو زخمی کرنے کے بعد سر میں گولی مار کر ،16 مئی کو گلستان کالونی باغبانپورہ میں 40 سالہ عبدالغفار نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل کر،18 مئی کو شاہدرہ کی چوکی سگیاں کے علاقہ میں 35 سالہ نجمہ بی بی نے خود سوزی کی،18 مئی کو اعوان مارکیٹ نشتر کالونی میں 21 سالہ عادل نے گلے میں پھندا لے کر ،19 مئی کو باٹا پور میں نعمان نامی نوجوان نے 24 سالہ نمرہ کو زخمی کرنے کے بعد اپنے سر میں گولی مار کر ، 20 مئی کو یوسف نگر شیراکوٹ میں 24 سالہ سفیان منظور نے زہریلی گولیاں کھا کر ،20 مئی کو باٹا پور کے علاقہ میں 22 سالہ نعمان نے عشق کی ناکامی پر خود کو گولی مار کر ،21 مئی گجر پورہ چائنہ سکیم 35 سالہ زہیب نے نامعلوم وجوہات پر لکڑی کے آرے سے شہ رگ کاٹ کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔خودکشی کے واقعات میں گھریلو تنازعات اور ذاتی نوعیت کے محرکات کار فرما رہے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…