ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کب رہا ہوں گے؟ فیصل واوڈا نے بڑی خبر دے دی

datetime 20  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد(این این آئی) سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کے 6 ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے۔وفاقی دارالحکومت میں فیصل واوڈا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا چاہے، نواز شریف ہو،زرداری ہو یا بانی پی ٹی آئی ہوں، سارے حب الوطن ہیں یہ جو باتیں ہو رہی ہیں کہ بریفنگ دی گئی ہے یہ بکواس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک جیت کا جشن منا رہا ہے، جو آرمی چیف کی بدولت نصیب ہوئی، بریفنگ کس چیز پر ہوگی؟ ایف سولہ اڑانا ہے کوئی بندوق چلانی ہے، کوئی پریڈ کرانی ہے یہ پروپیگنڈا ہے، سب نے مل کر بھارت کے خلاف انڈورس کیا ہے۔سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ اس میں عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کو کریڈٹ جاتا ہے، کیوں کہ مذاکرات خوش آئندہ ہے، بیرسٹر گوہر اور عمرایوب مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، سیاست میں مذاکرات ہی راستہ ہے، مذاکرات ضروری ہونے چاہئیں، یہ کہنا کہ وہ 6 کو چھوٹ رہے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم بھی یہی ہیں وہ بھی یہی ہیں، مجھے تو کوئی ایسی صورتحال نظر نہیں آرہی، ابھی یہ پروپیگنڈا مہم ہے اور ایک فلاپ شو ہے، ابھی یہ اسٹیبلش ڈیموکریسی نہیں، ملک میں اگر ایک آدمی ہر فرنٹ میں کامیاب ہے اور ہم نے آزما کر دیکھ لیا ہے تو اسے کریڈٹ ضرور دینا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافی نے سوال کیا کہ سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی باتیں چل رہی ہیں؟ ابھی ہم سب پاکستانی بنیں گے، ابھی سب مضبوط ہیں، ابھی تو سب نے ڈی پی لگا لی ہے پاکستان زندہ باد کی، ہم تو دو سال سے کہہ رہے تھے آپ کو پہلے مان جانا چاہیے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…