ڈیرہ غازیخان (این این آئی)ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے میں شہری پر خاتون سے مبینہ تعلقات کا الزام میں جرگے کے فیصلے پر شہری کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے رسی سے باندھ کر گہرے پانی میں چھوڑ دیاگیا۔جرگے کے فیصلے کے بعد شہری پانی میں مقرر وقت تک رہنے کیبعد زندہ نکل آیا۔
قبائلی رسم کے مطابق متاثرہ شخص کو دوسریشخص کے 22 قدم چلنے تک پانی میں رہنا ہوتا ہے اور پانی میں رہنے کے دوران اپنا سر پانی کے اندر ہی رکھنا ہوتا ہے۔بعد ازاں غیرقانونی جرگے پر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس پر جھوٹا الزام لگایا گیا،اس سے اس کی جان بھی جا سکتی تھی لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب انصاف فراہم کریں۔