اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

نادرا کا ’ب‘ فارم کے حوالے سے اہم اعلان

datetime 20  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نادرا نے 18 سال سے کم عمر بچوں کی رجسٹریشن کے لیے استعمال ہونے والے “ب فارم” کے حصول کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ یہ فارم بچوں کے پاسپورٹ، اسکول میں داخلے اور بیرون ملک سفر کے لیے لازمی ہوتا ہے۔

اب نادرا کی جانب سے شہریوں کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت لوگ ب فارم کے حصول کے لیے دفاتر کے باہر لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے سے بچ سکتے ہیں۔

نادرا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا ہے کہ شہری گھر بیٹھے ب فارم کی درخواست دے سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے نادرا کی “پاک آئی ڈی” موبائل ایپ استعمال کی جا سکتی ہے۔

درخواست گزار ایپ کے ذریعے بآسانی اپنی معلومات جمع کروا سکتے ہیں، اور جب فارم مکمل ہو جائے تو وہی ایپ استعمال کرتے ہوئے اسے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے پاس محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے۔

نادرا نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ “پاک آئی ڈی” ایپ کو اپنے موبائل فونز پر انسٹال کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں، تاکہ وقت اور محنت کی بچت ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…