دیربالا(این این آئی)کوچ سے تصادم کے بعد کار مسافروں سمیت دریا میں بہہ گئی ،امدادی ٹیموں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق دیربالا کے علاقے میں چرکوم کے مقام پر فلائنگ کوچ اور کار میں تصادم کے بعد کار مسافروں سمیت دریائے پنجکوڑہ میں جاگری اور مسافروں سمیت بہتے ہوئے دریا میں لاپتا ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور دیگر فلاحی اداروں کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور ڈوبنے والی گاڑی اور اس کے مسافروں کی تلاش شروع کیکار اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 6 افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔