جیکب آباد (این این آئی) جیکب آباد، بھائیوں کے درمیان پلاٹ کے معاملہ جھگڑا، بھائی نے بھابھی کو قتل اور بھائی کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑہی خیرو کے تاجو دیرو تھانہ کی حدود گاؤں افضل بروہی میں دو بھائیوں کے درمیان پلاٹ کی تقسیم کے معاملے پر جھگڑا ہوگیا، ملزم وحید بروہی نے جھگڑا ختم کرانے کے لیے آنے والی بھابھی حسینہ کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا جبکہ اپنے بھائی علی بخش بروہی کو زخمی کرکے فرار ہوگیا،
پولیس نے پہنچ کر لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا جہاں لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی جبکہ زخمی کا علاج کیا جارہاہے، پولیس کے مطابق پلاٹ کے معاملے پر بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا، ملزم وحید بروہی فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔