جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

راولپنڈی ، 69 سالہ بزرگ کزن سے زیادتی کے ملزم کو 15سال قید کی سزا سنادی گئی

datetime 16  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سیشن عدالت نے قریبی رشتہ دار خاتون سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں نامزد شخص کو جرم ثابت ہونے پر 15 سال قید اور مالی جرمانے کی سزا سنا دی۔ جمعرات کے روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبداللہ عثمان نے فیصلہ سناتے ہوئے متاثرہ خاتون کو ہرجانے کے طور پر دو لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔مقدمے کی تفصیل کے مطابق، تھانہ جاتلی پولیس نے 26 اپریل 2023 کو متاثرہ 69 سالہ خاتون کی درخواست پر نتھہ چھتر گوجرخان کے رہائشی عبدالرشید کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ ملزم نے رات کے وقت خاتون کے گھر میں گھس کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ خاتون، جو کہ ملزم کی غیر شادی شدہ تایا زاد ہے، اکیلی رہائش پذیر تھی۔عدالت نے ٹرائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے دفعہ 376 کے تحت ملزم کو 10 سال قید اور ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا دی۔ مزید برآں، عدالت نے متاثرہ کو ہرجانے کے طور پر 2 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا اور واضح کیا کہ عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کی جائیداد فروخت کرکے رقم وصول کی جائے گی۔اسی مقدمے میں دفعہ 452 کے تحت ملزم کو مزید 5 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ بھی سنایا گیا، جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

عدالت نے ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382-B کے تحت یہ رعایت دی ہے کہ جیل میں گزارا گیا عرصہ سزا میں شامل تصور کیا جائے گا۔ادھر سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، تفتیشی ٹیم اور قانونی عملے کو سراہا اور کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…