راولپنڈی (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا پاکستان کی طرف سے ‘ وری اور یقینی جواب دیا جائے گا،جنگ کی حمایت کر کے، بھارت ‘ باہمی تباہی کا نسخہ’ تیار کر رہا ہے،دونوں ممالک کے درمیان سنگین کشیدگی باہمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے،جو کوئی بھی ہماری علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، تو ہمارا جواب منہ توڑ ہوگا۔
برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا پاکستان کی طرف سے ‘ وری اور یقینی جواب دیا جائے گا، اور انہوں نے متنبہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سنگین کشیدگی باہمی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ جنگ کی حمایت کر کے، بھارت ‘ باہمی تباہی کا نسخہ’ تیار کر رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اب دنیا جوہری خطرے کی وسعت کو تسلیم کرتی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل چوہدری نے کہاکہ امریکا جیسا کوئی بھی ملک اس حماقت اور اسے سمجھتا ہے جو کچھ بھارتی یہاں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔کشمیر میں بھارت کے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بھاری فوجی موجودگی کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو داخلی بنانے اور عوام کو ہراساں کرنے کی کوشش کرررہا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق کشمیری عوام کو حل کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ جو کوئی بھی ہماری علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، تو ہمارا جواب منہ توڑ ہوگا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ یقینی باہمی تباہی کے تصور کے تحت ‘ بھارت اور پاکستان کے درمیان سنگین کشیدگی دونوں ممالک کو تباہ کر دے گی