جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

ٹانگوں میں کیل ٹھونکے گئے،ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، سیالکوٹ میں با اثر ملزمان کے ہاتھوں مسیحی نوجوان کا بہیمانہ قتل ہائی پروفائل کیس قرار

datetime 15  مئی‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے سیالکوٹ میں مسیحی نوجوان کے بہیمانہ قتل کیس کو ہائی پروفائل قرار دے دیا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا، مسیحی نوجوان کے قتل کا مقدمہ سیالکوٹ کے تھانہ موترہ میں درج ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق کاشف مسیح کو بہیمانہ تشدد کرکے ٹانگوں میں کیل ٹھونکے گئے، ملزمان نے ڈنڈے سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے کاشف شدید زخمی ہو گیا، کاشف تھوڑی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ ہر کسی کی جان و مال کی تحفظ کرنا پراسیکیوشن کی ذمہ داری ہے، بلا تفریق کارروائی کر کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، اقلیتوں کا تحفظ بھی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست اقلیتی برادری کے ساتھ ہے، مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا، مریم نواز کے وژن کے تحت پراسیکیوشن انصاف کی فراہمی کیلئے دن رات محنت کر رہی ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…