جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

مدرسے کے احاطے سے 13 سالہ لڑکے کی لاش برآمد، زیادتی کی تصدیق

datetime 14  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سپر ہائی وے گڈاپ ٹاون میں واقع مدرسے سے 13 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش مل گئی، بچے کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے گڈاپ ٹاون میں واقع مدرسے سے 13 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ بچے کی شناخت 13 سالہ مجیب الرحمان کینام سیہوئی ، مجیب الرحمن کو جنسی درندوں نے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تاہم مدرسے کے معلم سمیت 2 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

عباسی شہید ہسپتال میں پوسٹمارٹم کے دوران بھی بچے پر تشدد اور زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔جس کے بعد پولیس نے مدرسے کے معلم سمیت متعدد افراد کو مجیب الرحمن کے قتل کے شبے میں شامل تفتیش کرلیا ہے۔ورثا نے کہا کہ مجیب 3 برس سے گڈاپ ٹائون میں واقع مدرسے میں زیر تعلیم تھا ، پہلے بھی متعدد مرتبہ معلم کی جانب سے تشدد کی شکایت کرچکا تھا، قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔بھائی نے الزام لگایا تھا کہ مجیب الرحمان کیساتھ بدفعلی کی گئی، 5ماہ قبل بھی بدفعلی کی شکایت کی تھی، معلم سمیت 3 سے4 افراد ملوث ہیں،سخت سزادی جائے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…