بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

بیہوشی کی حالت میں ملنے والے بزرگ سے دو بھارتی پاسپورٹ برآمد

datetime 14  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں واقع اللہ والی مسجد کے قریب ایک بزرگ شہری بے ہوشی کی حالت میں پائے گئے، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بے ہوش شخص کی شناخت 60 سالہ عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم ان کی اصل شناخت اور پس منظر کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔اہلکاروں کے مطابق بے ہوش شخص کے سامان سے ایک خاتون کے نام کے دو بھارتی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔ پاسپورٹس پر درج نام امجدی بیگم ہے، جب کہ دونوں پاسپورٹس کی میعاد 2028 تک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پاسپورٹ جدہ سے جاری ہوئے ہیں اور ان پر پتہ حیدرآباد، آندھرا پردیش بھارت کا درج ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مذکورہ شخص کون ہے اور بھارتی پاسپورٹس اس کے پاس کیسے پہنچے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…