بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

پوکی سے اورا تک، وائس ایئرمارشل اورنگزیب کے چرچے، نام ایکس پر ٹرینڈ کر نے لگا

datetime 12  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وائس ایڈمرل رب نواز کے ساتھ 11 مئی کو بھارت کے خلاف پاکستان کی آپریشن بنیان مرصوص پر دی گئی بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف ایئر آپریشنز وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے اور ان کا نام ایکس پر ٹرینڈ کرنے لگا۔پریس بریفنگ کے دوران وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کی جانب سے دلچسپ انداز اور بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی کارروائیوں کو مختصر اور موثر انداز میں پیش کرنے پر ایکس پر ان کی تعریفیں کی گئیں۔زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ایک جملے کی ویڈیو کلپ کو بار بار شیئر کرتے ہوئے ان کے ڈائیلاگ کو بھارتی فضائیہ کے لیے توہین قرار دیا۔

انہوں نے پریس بریفنگ کے دوران آپریشن بنیان مرصوص پر بات کرتے ہوئے ایک موقع پر کہا کہ پاک فضائیہ بمقابلہ بھارتی فضائیہ’ اور پھر انہوں نے دونوں افواج کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا اسکور بتاتے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ نے 6 تباہیاں کیں جب کہ بھارتی فضائیہ نے کوئی تباہی نہیں کی۔ان کے اسی بیان کی کلپ کو بار بار شیئر کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کی گئیں۔ایکس صارفین نے ان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں ہینڈسم قرار دینے کے علاوہ ان کیلئے انگریزی کے الفاظ ‘پوکی’ اور ‘اورا’ کا بھی استعمال کیا۔پوکی کا لفظ نئی نسل اس شخص کیلئے استعمال کرتی ہے، جس سے وہ اظہار محبت کرتی ہے۔یہ لفظ خوبصورت اور پیارے انسان سمیت انتہائی قریبی شخص کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اسی طرح اورا کا لفظ بھی ایسی شخصیت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جس کی سحر انگیز شخصیت ارد گرد کے ماحول پر طاری ہوجائے۔ایکس صارفین نے وائس ایئرمارشل اورنگزیب احمد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے پوکی اورا سمیت دیگر الفاظ کا استعمال کیا جب کہ صارفین نے ان کی باڈی لینگویج کی بھی تعریفیں کیں۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…