اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بیجنگ ایئر شو میں شاندار کارکردگی کے بعد پاکستان ایئر فورس کو عالمی سطح پر غیر معمولی سراہا گیا ہے۔ معروف برطانوی اخبار ٹیلیگراف نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاک فضائیہ کو “فضاؤں کا بادشاہ” قرار دے کر اس کے جنگی مہارت، پیشہ ورانہ صلاحیت اور دفاعی حکمت عملی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے گزشتہ چند سالوں کے دوران جدید جنگی طیاروں اور اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ساتھ اپنی دفاعی طاقت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ ٹیلیگراف نے پاک فضائیہ کی منصوبہ بندی، آپریشنل مہارت اور حربی تیاریوں کو سراہتے ہوئے اسے دنیا کی مؤثر ترین فضائی افواج میں شامل قرار دیا۔پاک فضائیہ کی F-16، JF-17 تھنڈر اور دیگر جدید طیاروں پر مشتمل فضائی بیڑا نہ صرف دفاعی ضروریات کو پورا کر رہا ہے بلکہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق خود کو مسلسل بہتر بھی کر رہا ہے۔ رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ان طیاروں نے پاکستان کی فضائی طاقت کو نیا وقار بخشا ہے۔