اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے جموں میں آج شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔برطانوی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مختلف مقامات پر سائرن بجنے کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں اخنور،سامبا، کٹھوا اور دیگر علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا نے ان دھماکوں کی تصدیق کی ہے جبکہ حکام نے علاقے میں بلیک آؤٹ کے حالات کا اعلان کیا ہے اس صورتحال نے مقامی لوگوں میں شدید تشویش پیدا کر رکھی ہے اور وہ محفوظ مقامات کی تلاش میں ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حملے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں ہے