اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی شاہینوں کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے تباہ حال رافیل طیارے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں فرانسیسی ساختہ ایم آئی سی اے ایئر ٹو ایئر میزائل کا ملبہ بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو طیارہ گرنے کے بعد بھی اپنے لانچر سے چپکا ہوا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں، جب کہ مزید کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جدید ترین لڑاکا طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔