لاہور( این این آئی)پولیس نے 5ماہ کی بچی کو 6لاکھ روپے میں بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔لاہور کے علاقے گلبرگ میں 5ماہ کہ بچی کو 6لاکھ روپے میں فروخت کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بچی کو بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق 5ماہ کی بچی کو ملزم روی نے والدین سے 3لاکھ روپے میں خریدا ۔ گل زیب اور نرمل نامی خاتون بچی کو روی کے ساتھ مل کر 6لاکھ روپے میں فروخت کرنے آئے تھے۔ملزمان سے پولیس نے 2موبائل فون اور زیر استعمال گاڑی قبضے میں لے لی جبکہ بچی کو تحویل میں لے کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 5ماہ کی بچی کو پہلی بار فروخت کرنے والے والدین کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔