منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

پہلگام فالس فلیگ’ بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی

datetime 6  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کے خلاف بھارت سے تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں، اقوام متحدہ اجلاس کے بعد بھارت نے بغیر کسی جنگ کے پاکستان سے شکست تسلیم کر لی۔مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ ”آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے”۔ویڈیو پیغام میں بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں کمال کی بات تو یہ ہے کہ 5 ویٹو پاور بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔

وہ برطانیہ، وہ فرانس جس سے ہم رافیل خریدتے ہیں، وہ امریکا جس سے ہم نے ہزاروں کروڑ کے کا اسلحہ خریدا، وہ بھی پاکستان کے ساتھ، صرف یہی نہیں روس جو ہمارا دیرینہ دوست ہے اور چین بھی پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے۔تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں جب پاکستان نے کہا کہ ”ٹی آر ایف اور پاکستان کا نام نہیں آئے گا، تو کسی کی بھی ”پی فائیو ملک” کی ہمت نہ ہوئی کچھ کہنے کی اور سب ہی پی فائیو ممالک نے کہا ہٹا دو۔ ان سب باتوں سے سب پی فائیو ممالک کا چہرہ سامنے آگیا نا!بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ وہ فرانس جس نے ہمیں ہتھیار بیچے، رافیل بیچا، وہ بھی اُس پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے جبکہ امریکا بھی، برطانیہ بھی، روس بھی اور چین تو پہلے ہی پاکستان کے ساتھ ہے، تو بلآخر پاکستان اقوام متحدہ میں بھی کامیاب ہوگیا جبکہ ہمیں وہاں بھی پچھاڑا گیا۔

بھارتی تجزیہ کار کے مطابق اب تو ہر طرف سے یعنی سعودی ہو، قطر ہو، یورپی یونین ہو، امریکا ہو، کینیڈا ہو، جاپان ہو، روس ہو اور چین سے بھارت پر دباو? ڈالا جا رہا کہ جنگ مت کرو، سب کہہ رہے ہیں جنگ مت کرو، میں بچانے آ رہا ہوں۔ ایران بھی کہتا ہے جنگ مت کرو۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ سفارتی طور پر کمزور پڑتے جا رہے ہیں لیکن لگتا ہے کہ بھارت حکومت کی حکمت عملی یہی ہے کہ ”جنگ کرنی ہی نہیں” لیکن اس جنگ میں پسے گی تو بھارتی عوام اور عوام تو پس رہی ہے، دوسروں کے سہارے آپ اوپر نہیں جا سکتے، آپ کو اپنی لاش اپنے ہی کندھوں پر اٹھانی پڑے گی، وہ چاہے اس جنگ میں ہو یا کسی اور جنگ میں۔واضح رہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں بھارت کا گھناؤنا چہرہ بینقاب کر چکا ہے، خصوصی اجلاس میں پاکستان نے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا بھارتی الزام سختی مسترد کر دیا۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…