ساہیوال(این این آئی)نواحی چک 109سات آر میں غیر ت کے نام پر سگی بہن مہوش کو اس کے سگے بھائیوں فضل قادر، عابد اور چچا مقصود نے گلے میں رسی سے پھانسی دے کر قتل کر دیا۔مقدمہ درج کرلیا گیا۔
واقعات کے مطابق اسی چک کی مطلقہ عابدہ بی بی کی چھوٹی بہن مہوش کچھ عرصہ قبل اپنے آشنا علی شان بگھیلا کے ساتھ بھاگ گئی جس کے بعد بذریعہ پنچائیت بھائی اور چچا واپس لے آئے ڈھائی بجے صبح مہوش اپنے گھر سے بھاگ کر آشنا کے پاس دوبارہ جا رہی تھی تو اس کے دو بھائیوں فضل قادر بگھیلا ، عابد بگھیلا اور چچامقصود بگھیلا نے تعاقب کرکے قابوکرلیا اور گلے میں رسی ڈال کر پھانسی دے کر ہلاک کر دیا اور فرارہوگئے۔پولیس صدر چیچہ وطنی نے مقتولہ کی مطلقہ بہن عابدہ بی بی کی مدعیت میں دو سگے بھائیوں اور چچا کے خلاف مقدمہ 302اور 34ت پ درج کرلیا ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔