جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

3مرلہ کے پلاٹ مفت حاصل کرنے کا طر یقہ کار سامنے آگیا، ابھی اپلائی کریں

datetime 3  مئی‬‮  2025 |

ٓاسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت کا بڑا قدم: “اپنی زمین، اپنا گھر” اسکیم کے ای پورٹل کا افتتاح، مفت پلاٹس کیلئے آن لائن درخواستیں شروعوزیراعلیٰ پنجاب، مریم نواز شریف نے صوبے میں بے گھر افراد کیلئے ایک اور عوامی فلاحی قدم اٹھاتے ہوئے “اپنی زمین، اپنا گھر” اسکیم کے ای پورٹل azag.punjab.gov.pk کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے شہری اب بغیر کسی قیمت کے 3 مرلہ کے پلاٹ حاصل کرنے کیلئے درخواست جمع کرا سکیں گے۔یہ منصوبہ “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام کی توسیع ہے، جس کے تحت پہلے ہی 34 ہزار رہائشی یونٹس کی تعمیر کا عمل جاری ہے جبکہ 2 ہزار مکانات مکمل ہو چکے ہیں۔

نئے منصوبے کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 رہائشی اسکیموں کے تحت 2 ہزار پلاٹس مستحق شہریوں میں مفت تقسیم کیے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں پلاٹس کی تقسیم جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں اور رینالہ خورد جیسے علاقوں میں کی جائے گی۔ مستفید ہونے والے افراد کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگا اور انہیں گھر کی تعمیر کیلئے آسان شرائط پر قرض بھی فراہم کیا جائے گا، جس میں تین ماہ کا گریس پیریڈ اور قسطوں میں واپسی کی سہولت شامل ہے۔منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ صرف ایک رہائشی منصوبہ نہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت نے صرف چھ ماہ کے اندر جو بنیاد رکھی ہے، وہ گزشتہ کئی دہائیوں میں نہیں رکھی جا سکی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ پروگرام ان کے دل کے قریب ہے اور قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کا خواب ہے کہ ہر پاکستانی کے سر پر اپنی چھت ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ایسے منصوبوں سے خوش ہوتے ہیں جو عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لاتے ہیں۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ، بلال یاسین نے اس موقع پر بتایا کہ “اپنی چھت، اپنا گھر” اسکیم کے تحت اب تک 33,500 افراد کو 36 ارب روپے کے قرض جاری کیے جا چکے ہیں تاکہ وہ اپنے گھر تعمیر کر سکیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…