بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹریفک چالان 5 ہزار سے 5 لاکھ تک، کراچی والے ہوشیارہو جائیں

datetime 3  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات متعارف کرا دیے ہیں، جن کا اطلاق آئندہ ماہ سے ہو گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک، پیر محمد شاہ کے مطابق یکم جون 2025 سے کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری چاہے عام ہوں یا بااثر، سب پر قانون یکساں لاگو ہوگا۔ جرمانے کی رقم 5 ہزار روپے سے شروع ہو کر 5 لاکھ روپے تک جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نئے اصلاحاتی نظام کے تحت چالان اب پیپر لیس ہوں گے، جنہیں جدید کیمروں کے ذریعے خلاف ورزی ریکارڈ کر کے براہِ راست شہریوں کے گھروں پر بھیجا جائے گا۔

پیر محمد شاہ نے واضح کیا کہ موٹر سائیکل سواروں کو 5 ہزار، کار مالکان کو 10 ہزار، بسوں کو 15 ہزار، اور بڑی گاڑیوں (ہیوی ٹریفک) کو 20 ہزار روپے جرمانہ بھرنا ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل بھی سخت کر دیا گیا ہے۔ نئے قوانین کے تحت کراچی ڈرائیونگ انسٹیٹیوٹ میں لائسنس حاصل کرنے کے لیے 30 گھنٹے کی تربیت اور ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ اب پرانا طریقہ — “پیسے دو، جان چھڑاؤ” — نہیں چلے گا، اور ٹریفک نظام میں مکمل شفافیت لائی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی افسوس ظاہر کیا کہ سندھ میں سب سے زیادہ ٹریفک حادثات ضلع گھوٹکی میں ہوتے ہیں، مگر یہ معاملات میڈیا کی توجہ حاصل نہیں کر پاتے۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…