اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ابوظہبی ٹیسٹ:انگلینڈ نے آٹھ وکٹوں پر 569رنز بنالیے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(نیوزڈیسک).پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک انگلینڈ نے آٹھ وکٹو ں کے نقصان پر 569بنائے ہیں۔یہ انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف سب سے بڑا مجموعہ بھی ہے،اسطرح انگلینڈ کو پاکستان پر 46رنز کی سبقت حاصل ہوگئی اور ابھی اسکی دووکٹیں باقی ہیں۔انگلش کپتان الیسٹر کک 263رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔وہ پاکستان کے خلاف کسی بھی انگلش بیٹسمین کی جانب سے بنائے گئے 278رنز کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہے، یاد رہے کہ یہ ریکارڈ 1954میں ڈینس کامپٹن نے بنایا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسرے بیٹسمینوں میں جوئے روٹ 85بین اسٹوک 57،مارک ووڈ 4،جونی بیرسٹو8،بٹلر23رنز بناکرآئوٹ ہوئے۔عادل راشد6جبکہ اسٹورٹ براڈ صفر کریز پر موجود ہیں۔
آج انگلش ٹیم کو 86اعشاریہ تین اوورز کھیلنے کا موقع ملا۔کل کھیل کاپانچواں اور آخری دن ہے۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض 3،شعیب ملک2جبکہ ذوالفقار بابر، راحت علی اور عمران خان نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ –



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…