کراچی (نیوزڈیسک) ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے بینکوں کے کھاتوں کے حجم میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران بینکاری کھاتوں کی مالیت میں 9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق جنوری تا ستمبر 2015کے دوران بینکوں کے کھاتوں کی مالیت 9 ہزار ارب روپے سے بھی تجاوز کرگئی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تمام بینکنگ ٹرانزیکشن پر 3فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے بعد تاجروں کی جانب سے بینکوں سے پیسہ نکالنے کے جو خبریں گردش کر رہی تھیں ڈیپازٹس کی مالیت میں اضافے سے اب وہ تمام خبریں دم توڑ چکی ہیں ۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ چیکس پے آرڈر سمیت تمام بینکنگ ٹرانزیکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ معیشت کو دستاویز کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور حکومت کو ٹیکس دائرہ کار بڑھانے میں بھی کافی مدد مل سکتی ہے ۔