کراچی(نیوزڈیسک)گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 9 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آ گئے ہیں ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 19 ارب 99 کروڑ 31 لاکھ ڈالر رہ گیا ہے۔جو ہفتے کے آغاز پر 20ارب 5 کروڑ 42 لاکھ ڈالر تھا۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 9 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 15 ارب 10 کروڑ 36 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 3 کروڑ 73 لاکھ ڈالر کے اضافے کے بعد 4 ارب 88کروڑ 95 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں ۔ جس کے باعث مجموعی ذخائر میں 6 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ واضح رہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے کے دوران 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈز کی فروخت اور آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط کے ملنے والے 50 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے باعث اکتوبر کے آغاز پر زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 20 ارب ڈالر سے
تجاوز کر گئے تھے۔
چاردن کی چاندنی۔۔۔حکومت کا نیا ریکارڈ چند دن میں ہی پاش پاش
16
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں