ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل شناختی کارڈ متعارف، فوٹو کاپی کی ضرورت ختم

datetime 28  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)نے پاکستان کا پہلا “ڈی میٹیریلائزڈ شناختی کارڈ” متعارف کرادیا جس کے بعد اب شہریوں کو قومی شناختی کارڈ یا اس کی فوٹو کاپی جیب میں رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی اور یہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ “پاک آئی ڈی” موبائل ایپ کے ذریعے بالکل مفت ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان نادرا سید شباہت کے مطابق شہری پاک آئی ڈی ایپ پر اپنے موجودہ شناختی کارڈ کے کیو آر کوڈ کی تصویر اپ لوڈ کریں گے جس کے بعد 30 منٹ کے اندر ویریفیکیشن مکمل ہوگی اور ڈیجیٹل کارڈ ایپ کے والٹ میں دستیاب ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر موبائل فون گم یا چوری ہوجائے تو نیا فون لے کر ایپ میں لاگ ان کرنے پر ڈیجیٹل کارڈ دوبارہ بحال کیا جا سکتا ہے۔نادرا کے مطابق ڈیجیٹل شناختی کارڈ کا مقصد سرکاری دفاتر میں کام کی رفتار بڑھانا اور شہریوں کو جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کرنا ہے۔تاہم، اسے بطور متبادل قبول کرنے کا فیصلہ دیگر اداروں پر منحصر ہے۔مزید برآں نادرا جلد ہی پاک آئی ڈی ایپ پر فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (ایف آر سی)اور چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی)کی ڈیجیٹل دستیابی بھی متعارف کرانے پر غور کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…