اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

جیکب آباد ،جواں سال بیوی نے مبینہ آشنا کے ساتھ ملکر صعیف العمر شوہر کو قتل کرکے گھر میں دفنا دیا

datetime 26  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی)جیکب آباد میں جواں سال بیوی نے مبینہ آشنا کے ساتھ ملکر صعیف العمر شوہر کوکلہاڑی سے قتل کرکے گھر کے کمرے میں دفنا دیا، پولیس نے بیوی کو گرفتار کرلیا، بیوی نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود گاؤں احمد میاں سومرو میں جواں سال بیوی نے اپنے مبینہ آشنا کے ساتھ ملکر اپنے صعیف العمر شوہر کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا اور گھر کے کمرے میں ہی بغیر غسل و کفن کے دفنا دیا، حدود کی پولیس کے مطابق اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس نے گھر پرچھاپہ مارکر کمرے کے اندر دفنائے گئے 55 سالہ عبدالغفار ابڑو کی لاش نکالی تو مقتول کے چہرے اور جسم کے دوسرے حصوں پر تیز دھار آلے سے وار کئے ہوئے تھے لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے دوران پولیس نے مقتول کی بیوی 25 سالہ بشیراں ابڑو کو حراست میں لیا اور تفتیش کی تو بیوی نے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں جلد تمام حقائق سامنے آجائیں گے ذرائع کے مطابق بیوی نے اپنے مبینہ آشنا کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کو قتل کیا،

ایس ایس پی جیکب آباد صدام حسین خاصخیلی نے شہری کے قتل اور اس کی لاش گھر کے کمرے میں دفن کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او صدر سے مکمل رپورٹ طلب کرلی ہے، ایس ایس پی کے مطابق خفیہ معلومات کی بنا پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تدفین شدہ لاش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا ہے جلد ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…