اسلام آب(نیوزڈیسک)تحریک انصاف اورن لیگ کی جنگی تیاریاں مکمل ۔ مسلم لیگی رہنماء دانیال عزیز کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف ریفرنس تیار ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا حکومت کیخلاف قومی احتساب بیورو (نیب) جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ پی ٹی آئی کے پاس ہمارے خلاف کوئی ثبوت ہے تو نوٹس بھیجیں اور نیب میں جائیں۔ دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی غلط بیانی کا زمانہ ختم ہو گیا ہے۔ عمران خان کو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر ایک ارب پانچ کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔ عمران خان چودہ دن کے اندر نوٹس کا جواب دیں یا معافی مانگیں۔ انہوں نے اس موقع پر عمران خان کو بھیجے جانے والے نوٹسز کی ڈاک رسیدیں بھی میڈیا کو دکھائیں۔مسلم لیگی رہنماء دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ بجلی کی قلت کو خیبرپختو نخوا میں منصوبے لگا کر پورا کیا جا سکتا تھا لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے بجلی پر پیسہ لگانے کی بجائے سٹاک مارکیٹ میں استعمال کئے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے سٹہ کھیلا۔ آڈٹ رپورٹ میں موجود ہے کہ ہائیڈل منصوبے کے لئے نکلوائے گئے 538 ملین خرچ نہیں ہوئے۔ 17 ستمبر کو خیبر پختونخوا حکومت نے ویب سائٹ پر انویسٹمنٹ کے پیج کو تبدیل کر دیا۔ عمران خان نے سٹہ کھیلنے کے معاملے کو چُھپایا اور نندی پور معاملے کو اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ سلیفی گروپ کی اصل شکل دکھائیں گے۔ تحریک انصاف کے بارے میں مزید حقائق عوام کے سامنے لائیں گے۔ –
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا،عمران خان کا جیل میں کیا شیڈول ہے؟انجینئر محمد علی...
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی
-
نابینا قلی کی بیٹی کی مدد سے سامان اُٹھانے کی وائرل ویڈیو پر وزیر ریلوے کا بڑا اعلان
-
شکرپڑیاں میں ہو نے والی میوزیکل نائٹ میںانتہائی افسوسناک واقعہ
-
سنیل شیٹی نے 40 کروڑ کی آفر ٹھکراکر مثال قائم کردی
-
متحدہ عرب امارات میں ییلو الرٹ جاری
-
بگ بیش لیگ: حارث رؤف جان لیوا حادثے سے بال بال بچ گئے
-
پولیس آفیسر کی گھر لائی خاتون سے زیادتی
-
ہنی مون ٹرپ پر جھگڑا ، نوبیاہتا جوڑے نے واپس آتے ہی خودکشی کر لی
-
زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ اور درود شریف کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے
-
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل، بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
-
صارفین کے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ لگا کر اوسط بلز چارج کرنے پر ریلیف دینے کا فیصلہ
-
طلاق کے بعد نیا ہنگامہ، عماد وسیم کی مبینہ گرل فرینڈ نائلہ راجہ کا بیان سامنے آ گیا
-
ٹیکنو نے قسط بازار 2025 میں آسان قسطوں پر سمارٹ فونز کی پیشکش متعارف کروادی















































