بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

کوہ ہندوکش و ہمالیہ میں برفباری کم ترین سطح پر، 2ارب آبادی خطرے میں پڑگئی

datetime 22  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایشیا کے اہم ترین پہاڑی سلسلوں کوہِ ہندوکش و ہمالیہ میں برفباری کم ترین سطح پر پہنچ گئی جس سے تقریبا 2ارب افراد کی زندگی خطرے میں ہے۔حال ہی میں سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ کوہ ہندوکش و ہمالیہ جو افغانستان سے میانمار تک پھیلے ہوئے ہیں، آرکٹک اور انٹارکٹیکا سے باہر برف اور پانی کے سب سے بڑے ذخائر رکھتے ہیں اور دنیا کی تقریبا 2ارب آبادی کو تازہ پانی فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

بین الاقوامی مرکز برائے انٹیگریٹڈ مانٹین ڈویلپمنٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ محققین نے ہندوکش و ہمالیہ کے علاقے میں موسمی برف باری میں نمایاں کمی دیکھی ہے، یہاں برف کے جمے رہنے کا دورانیہ معمول سے 23.6فیصد کم ہو گیا ہے اور یہ شرح 23سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کمی مسلسل تیسرے سال دیکھی گئی ہے، اس وجہ سے دریاوں کے بہائو میں کمی ہوگی جبکہ زیر زمین پانی پر انحصاربڑھے گااور قحط کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے کے مطابق ایشیاء موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرخطہ ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…