جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

دبئی میں مسٹر پتلو گرفتار لیکن دراصل کس نے پکڑوایا ؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 21  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو قطر روانگی کے دوران دبئی ایئرپورٹ پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ اس حوالے سے ان کے دوست اور ٹک ٹاکر رجب بٹ نے تصدیق کی ہے، تاہم گرفتاری کی اصل وجہ اب رفتہ رفتہ واضح ہونا شروع ہوگئی ہے۔

یوٹیوبر حارث بھٹی کے مطابق، مسٹر پتلو کو ٹک ٹاک لائیو کے ذریعے سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے ٹک ٹاکرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کی گرفتاری دبئی پولیس نے کی، جب وہ قطر کے ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ رجب بٹ نے انہیں قطر مدعو کیا تھا جہاں ایک مشہور ایپ کا خصوصی پروگرام منعقد ہونا تھا۔

حارث بھٹی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے درمیان معمولی تنازعات اکثر شدت اختیار کر لیتے ہیں، اور بسا اوقات ان کے فینز جذبات میں آ کر انتقامی کارروائیاں کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ مسٹر پتلو کے معاملے میں بھی ہوا۔ اطلاعات کے مطابق، کسی پچھلے تنازعے میں انہوں نے اپنے مداحوں کو اشارہ دیا تھا کہ کسی مخصوص فرد کو نشانہ بنایا جائے۔ مگر ان کے فالورز نے حد پار کرتے ہوئے اس شخص کی فیملی کی جعلی، مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ، ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلادیں۔

اس اقدام پر متاثرہ فریق نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے مسٹر پتلو کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا، جس کی بنیاد پر دبئی میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

مزید وضاحت کرتے ہوئے حارث بھٹی نے کہا کہ اصل ویڈیوز مسٹر پتلو نے خود تیار نہیں کیں، مگر ان کے پرستاروں کے غیر ذمہ دارانہ عمل نے انہیں اس مشکل میں ڈال دیا۔ اب وہ پولیس کی تحویل میں ہیں اور تفتیش جاری ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…