جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

اقتصادی راہداری؛ چینی کمپنی کوپریمیم پرٹیکس چھوٹ سے انکار

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ایف بی آر نے پاک چین اکنامک کوریڈرو کے تحت توانائی منصوبوں کیلیے چینی کمپنی سائنوشور کو پریمیم کی ادائیگی پر رعایتی ٹیکس سے چھوٹ دینے سے انکار کردیا۔
”ایکسپریس“ کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے وزارت منصوبہ بندی اور وزارت پانی و بجلی کو آگاہ کیا ہے کہ غیرملکی کمپنیوں کو انشورنس پریمیم کی ادائیگی پر انکم ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہے نہ ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔
دستاویز کے مطابق ایف بی آرکی جانب سے اقتصادی راہداری پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ہٹانے سے متعلق منعقدہ اجلاس کے شرکا کو بتایاگیاکہ پاکستان میں کام کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے کسی بھی غیرملکی کمپنی کو انشورنس پریمیم کی ادائیگیوں پر انکم ٹیکس لاگو ہے تاہم غیرملکی کمپنیوں کیلیے رعایتی شرح 5فیصد ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے ایف بی آر سے درخواست کی گئی ہے کہ سائنو شور کو پریمیم کی ادائیگی پر انکم ٹیکس چھوٹ دی جائے تاکہ توانائی منصوبوں کیلیے فنڈز کے اجرا میں تیزی آسکے۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے کا مزید جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کیا جائیگا جس کے تحت اگر ٹیکس چھوٹ دیناپڑی تو ای سی سی سے منظوری لی جائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…