ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

سال رواں کے ابتدائی 3 ماہ میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد پاکستانی بیرون ملک چلے گئے

datetime 18  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) بہتر مستقبل اور روزگار کی خاطر رواں برس کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ایک لاکھ 72 ہزار 144 پاکستانی ملازمت کیلیے بیرون ملک جا چکے۔بیورو آف امیگریشن بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں سے متعلق اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں جس کے مطابق رواں برس 2025 کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ایک لاکھ 72 ہزار 144 پاکستانی ملازمت کی غرض سے بیرون ملک جا چکے ہیں۔

اس عرصہ میں بیرون ملک جانے والوں میں 99 ہزار 139 پاکستانی مزدور طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں 38 ہزار 274 ڈرائیور، 1895 مستری، 1689 باورچی شامل ہیں۔رواں برس اب تک 849 ڈاکٹرز بھی ملازمت کے لیے پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 1479 انجینئرز، 3474 ٹیکنیشنز، 1058 ویلڈرز اور 390 نرسیں بھی بیرون ملک جا چکی ہیں۔

بیورو آف امیگریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے مارچ 2025 کی مدت کے دوران 2130 الیکٹریشن اور 436 ٹیچرز نے بھی ملازمت کی غرض سے بیرون ممالک کا رخ کیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ایک لاکھ 21 ہزار 970 پاکستانی سعودی عرب گئے جب کہ 6 ہزار 891 افراد یو اے ای، 8 ہزار 331 عمان، 12 ہزار 989 قطر، 939 بحرین، 775 ملائیشیا، 592 چین، 350 آذربائیجان، 264 جرمنی اور 815 پاکستانی یونان گئے۔اس کے علاوہ 1454 پاکستانی برطانیہ، 870 ترکیہ، 275 امریکا، 109 اٹلی اور 108 پاکستانی جاپان گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…