اتوار‬‮ ، 08 مارچ‬‮ 2026 

بارشوں کی پیشگوئی، آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟

datetime 17  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے 16سے 18اپریل کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ 16سے 20 اپریل کے دوران دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مردان اور پشاور میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اس کے علاوہ مری، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنو، گلیات اور وزیرستان میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ 16سے 18اپریل کے دوران اور 20اپریل کی شام کو اسلام آباد، تلہ گنگ، جہلم، چکوال میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، گجرانوالہ میں بھی بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 18اور 19اپریل کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزی میں کہا گیا کہ بارش اور آندھی کے دوران شہری کھمبوں درختوں کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں۔محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا کہ مری کشمیر گلگت بلتستان گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…