منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

بالی وڈ اداکارہ نے سر منڈوا کر سب کو حیران کردیا

datetime 12  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ شانتی پریا نے حال ہی میں اپنا سر منڈوا کر سب کو حیران کر دیا۔

شانتی پریا، جو بالی وڈ کے ساتھ ساتھ تامل اور دیگر علاقائی فلموں میں بھی اداکاری کر چکی ہیں، نے 1991 میں اکشے کمار کے ساتھ فلم سوگندھ کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا اور اس کے بعد متعدد فلموں میں اہم کردار ادا کیے۔

اب اداکارہ نے نہ صرف بال منڈوائے بلکہ اپنے مرحوم شوہر کا کوٹ پہن کر ایک فوٹو شوٹ بھی کروایا، جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ ان تصاویر نے مداحوں کو چونکا دیا اور مختلف ردعمل سامنے آنے لگے۔

اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں اپنے بالوں کو الوداع کہا اور یہ تجربہ ان کے لیے نہایت مثبت ثابت ہوا۔ ان کے بقول، “ایک عورت ہونے کے ناطے ہم خود کو کئی معاشرتی پابندیوں میں قید کر لیتے ہیں، لیکن اس تبدیلی کے ذریعے میں نے خود کو آزاد محسوس کیا۔ میں کوئی باغی نہیں، بس اپنی آزادی کا جشن منا رہی ہوں۔”

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ان روایتی خوبصورتی کے معیار کو توڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں جو معاشرہ خواتین پر مسلط کرتا ہے۔

شانتی پریا کے اس قدم پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا—کچھ صارفین نے ان کے حوصلے کو سراہا، جب کہ کچھ نے ان پر تنقید بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…