لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس کے موقع پر 12 اپریل بروز ہفتہ کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع لاہور کے تمام سرکاری دفاتر اور ادارے اس روز بند رہیں گے ۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ یہ تعطیل صرف لاہور ضلع میں لاگو ہو گی اور تمام ذیلی دفاتر بھی اس میں شامل ہوں گے تاہم پنجاب سول سیکرٹریٹ، اس سے منسلک محکمے اور علاقائی دفاتر تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔میلہ چراغاں حضرت شاہ حسین کے عرس کے سلسلے میں منایا جاتا ہے، جو 16ویں صدی کے معروف پنجابی صوفی شاعر تھے۔