اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

وہ سرکاری ملازمین جن کی تنخواہوں میں 30 اور 35 فیصد اضافہ ہوگیا

datetime 8  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عید کے فوری بعد ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ملازمین کے لیے خوشیوں بھری خبر آ گئی ہے۔ وزارت خزانہ نے اے پی پی کے عملے کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جسے ملازمین کی جانب سے بڑی خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے۔

تنخواہوں میں اس اضافے کو اے پی پی ورکز اتحاد نے عید کا سب سے قیمتی تحفہ قرار دیتے ہوئے حکومتِ وقت، بالخصوص وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور منیجنگ ڈائریکٹر اے پی پی محمد عاصم کھچی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

ورکرز اتحاد کے سرکردہ نمائندوں، جن میں خضر ملک، راجہ ندیم، سلیم ملک، رشید ملک، فرحت خٹک، میاں مدثر الحسن، تبسم گل، آصف علی راجہ، را ذوالقرنین، عباس علی چوہان، خالد ربانی، یاور عباس اور وینس ڈیوڈ شامل ہیں، نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ شدید معاشی حالات میں سرکاری میڈیا ادارے کے ملازمین خصوصاً اے پی پی کے اسٹاف بے پناہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں یہ اضافہ نہ صرف وقت کی اہم ضرورت تھا بلکہ یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ حکومت اے پی پی ملازمین کے مسائل سے باخبر ہے اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے ہزاروں خاندانوں کو سکون بخشا ہے اور یہ ان تمام افراد کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جنہوں نے ملازمین کے حق میں آواز اٹھائی۔

ورکرز اتحاد نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہی جذبہ مستقبل میں بھی برقرار رہے گا اور ادارے کی ترقی، خودمختاری اور وقار کے لیے مزید مثبت اقدامات کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…