ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

چاغی بلوچستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت

datetime 8  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل)نے چاغی بلوچستان میں تانبے اور سونے جیسی اہم معدنیات کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔اس بات کاا علان این آر ایل کے چیئرمین اور لکی سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد علی ٹبہ نے پاکستان منرلزانوسٹمنٹ فورم 2025میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی موجودگی میں اپنے خطاب کے دوران کیا۔

واضح رہے کہ این آر ایل 100فیصد نجی ملکیت کی پاکستانی کمپنی ہے جوفاطمہ فرٹیلائزر، لبرٹی ملز لمیٹڈ اور لکی سیمنٹ کی سبسڈری ہے۔ کمپنی کو اکتوبر 2023میں ایکسپلوریشن لائسنس دیاگیا تھا۔ محمد علی ٹبہ نے بتایاکہ500کلو میٹر پر محیط لائسنس یافتہ علاقہ میں قیمتی معدنیات کے ذخائر کی موجودگی کے امکانات کے تحت گزشتہ 18ماہ میں 16ممکنہ ذخائر کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں سے تانک کور کے مقام پر ایڈوانس ڈرلنگ کا کام شروع کیا جاچکا ہے۔ این آر ایل اب تک 13ڈائمنڈ ڈرل ہولز(3517میٹر)مکمل کرچکی ہے جن میں تمام ڈرل ہولز میں معدنیات کے ذخائر کا پتہ چلتا ہے۔ ابتدائی 6ڈرل ہولز (1500میٹر)کے تجزیاتی نتائج سے زمین کی سطح کے قریب مضبوط معدنیاتی زونز کی تصدیق ہوتی ہے۔ ابتدائی ڈرلنگ کے نتیجے میں حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق ڈرل ہولز میں تانبا0.23فیصد سے 0.48فیصد، سونا0.09گرام فی ٹن سے 0.14گرام فی ٹن اور چاندی1.30گرام فی ٹن سے 6.21گرام فی ٹن تک ہے جوکہ مشترکہ طورپر تانباکے 0.28فیصد سے 0.56فیصد کے ذخائر کے برابر ہے۔

تانگ کور میں ایڈوانس ڈرلنگ مئی 2025میں شیڈول ہے جس کے نتیجے میں سال کے آخر تک بین الاقوامی کنسلٹنٹس کے ذریعے NI 43ـ101تکنیکی رپورٹ پیش کی جائے گی، جو پہلے ہی سے اس منصوبے کی نگرانی کررہے ہیں۔ اس کے بعد3سے 4سال کی تفصیلی ایکسپلوریشن اورپھر فزیبلٹی اسٹڈیزکی تکمیل ہوگی جبکہ دیگر مقامات پر ایکسپلوریشن کا عمل جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ این آر ایل نے ایک معروف معدنی کان سے ملحق لیڈـزنک ایکسپلوریشن کا لائسنس بھی حاصل کرلیاہے جہاں ایک بینک ایبل فزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہوچکی ہے۔

کمپنی ایک جامع میٹل ویلیو چین اسٹڈی پر بھی کام کرہی ہے تاکہ ڈاون اسٹریم پراسیسنگ کے امکانات کا مکمل جائزہ لیا جاسکے۔ این آر ایل مقامی آبادی کواہم ترین اسٹیک ہولڈرزسمجھتی ہے اور صاف پانی، تعلیم، صحت،اور مقامی روزگاریا کاروبارکے ذریعے سماجی ترقی کو فعال طورپر سپورٹ فراہم کررہی ہے۔ کمپنی کے مطابق مقامی ملازمتوں کا موجودہ تناسب 90فیصد سے زائد ہے۔این آر ایل، حکومتِ بلوچستان اور اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے ساتھ چاغی بلوچستان میں 100ملین ڈالر کے ایکسپلوریشن فنڈکی سپورٹ سے 2اضافی کاپر گولڈ ایکسپلوریشن لائسنس حاصل کرنے کیلئے سرگرمِ عمل ہے۔

این آر ایل نے نئی لیز پر کام کرنے کیلئے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (OGDC)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس کے علاوہ این آر ایل کا مستقبل میں ضرورت کے مطابق قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو اس پراجیکٹ میں شامل کرنے کا ارادہ ہے۔

کمپنی نے کہاکہ ہم حکومتِ بلوچستان اور ایس آئی ایف سی کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور کمپنی بلوچستان میں معدنی ترقی کیلئے پْرعزم ہے جس سے ملک کی قیادت میں ایکسپلوریشن کی راہ ہموار ہوگی۔ ہمیں یقین ہے کہ حکومتِ بلوچستان اور ایس آئی ایف سی کے مسلسل تعاون سے مزید ملکی کمپنیاں کان کنی کے شعبے میں شامل ہوں گی جو بلوچستان اور پاکستان کی بہتری اور ترقی کو آگے بڑھائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…